صحافی سمیت دو قتل، حادثہ، تین بہن بھائی جاں بحق

  صحافی سمیت دو قتل، حادثہ، تین بہن بھائی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چشتیاں، ڈیرہ، راجن پور(نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر، نامہ نگار)چشتیاں میں پنجاب کالج کے قریب تیزرفتار ٹرالر اور موٹرسائیکل کی ٹکر کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار تین طالب علم بہن بھائی مو قع پر جانبحق ہوگئے۔چشتیاں پولیس کے مطابق چشتیاں کے نواحی چک 110فتح کے زمیندار بشارت علی کا 14سالہ بیٹا عبداللہ اپنی دو بہنوں رمیزہ (18سال) ا(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
ور رمشاء(16سال)کو پنجاب کالج میں سمر کیمپ کی کلاسز اور سالانہ امتحان کے بعد اپنے ساتھ موٹرسائیکل کے ذریعے گھر واپس جا رہا تھا کہ ابھی وہ پنجاب کالج کی رابطہ سڑک سے بڑی بہاولنگر روڈ پر چڑھا ہی تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے بلا نمبری تیز رفتار ٹرالرنے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں تینوں بدقسمت بہن بھائی موقع پر جانبحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر چشتیاں پولیس نے نعشیں تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچا دیں اور ٹرالر کو اپنے قبضہ میں لیکر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔علاقہ سخی سرور روڈ تھانہ گدائی موضع دلانہ میں رقبہ کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین جھگڑا ہوگیا اس دوران فائرنگ لگنے سے مقامی صحافی سعید احمدکھوسہ موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا بیٹا اکبرکھوسہ زخمی ہوگیااطلاع ملتے ہی تھانہ گدائی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ڈی پی او حسن افضل کی ہدایت پر قانونی کاروائی شروع کردی ایس ایچ او تھانہ گدائی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق وجہ عناد زمینی تنازعہ تھاسعید اور اس کا بیٹا رقبہ پر گئے ہوئے تھے تو مخالف فریق نے وہاں پہنچ کر توں تکرار کے بعد فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے نتیجے میں محمد سعید جاں بحق جبکہ محمد اکبر زخمی ہو گیاپولیس اور ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونے والے  مقامی صحافی سعید احمد کی نعش کو پوسٹ مارٹم  کے لئے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ تھانہ گدائی پولیس نے قانونی کاروائی شروع کرتے ہو ئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔