سیکرٹری لائیو سٹاک کا ملتان کا دورہ زیر تعمیر کمپلیکس، گورنمنٹ پولٹری فارم، لیبارٹری کا معائنہ، محکمانہ امور  پراجیکٹس بارے بریفنگ، ملاقاتیں 

سیکرٹری لائیو سٹاک کا ملتان کا دورہ زیر تعمیر کمپلیکس، گورنمنٹ پولٹری فارم، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب محمد مسعود انور (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
نے ملتان میں زیر تعمیر لائیو سٹاک کمپلیکس، گورنمنٹ پو لٹری فارم، تشخیصی لیبارٹری  اور دیگر مقامات کا دورہ کیا -ڈاکٹر آصف سلیمان ساھی ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائیریکٹر  لائیو سٹاک ملتان اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ ڈائیریکٹر لائیو سٹاک ملتان نے میٹنگ میں محکمانہ امور اور سالانہ ترقیاتی پروگرام  کے بارے میں بریفننگ دی-  سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب محمد مسعود انور نے کہا کہ عید کے ایام میں محکمہ لائیو سٹاک کوفعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ہر ٹرانسپورٹ کو چیک کرکے مویشیوں پر لمپی سکن اور چیچڑ سے پھیلنے والی  بیماریوں سے بچا کیلئے سپرے کیا جائے۔مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر کمیپ قائم کرکے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ مذید سیکرٹری لائیو سٹاک نے سیلاب کے ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے پری فلڈ ویکسی نیشن اور فلڈ سیکٹرز پر انتظامات مکمل کرنے کے لیے بھی ھدایات جاری کیں۔

ب