چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، بینک گارنٹی کے بغیر ٹھیکیداروں کو ورک آرڈر ملنے کا امکان، بھاگ دوڑ تیز، افسروں سے رابطے

چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، بینک گارنٹی کے بغیر ٹھیکیداروں کو ورک آرڈر ملنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) گذشتہ ماہ 30 مئی کو چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایکسین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی عبدالرشیدکی جانب سے ٹینڈراوپن کئے گئے جس میں مندرجہ ذیل ٹھیکیداروں کوکام الاٹ(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
 ہوئے جنہون نے 5 فیصد سی ڈی آر جمع کرانے کے بعد ٹینڈرمالیت سے کم (بلو)ٹینڈرجمع کرائے قانون کے مطابق اگر کوئی ٹھیکیدارپانچ فیصد کم(بلو)پرٹینڈرجمع کراتاہے تواس کو ایڈیشنل پرفارمنس سیکورٹی جمع کرانے پڑتی ہے تفصیل کے مطابق جن ٹھیکیداروں کو ٹینڈرجاری کئے ان میں حسن کنٹریکٹرنے 5.09 فیصد‘ محمدی کنٹرکشن نے 17 فیصد‘عبدالقیوم کنسٹرکشن نے  15 فیصد‘اسلم پاٹنرزنے 15 فیصد‘ عبدالقیوم کنسٹرکشن نے 11 فیصد تقریباکم (بلو) پر ٹینڈرجمع کرائے پنجاب گورنمنٹ کے قانون کے مطابق ٹھیکیدارٹھیکہ جتناکم (بلو)پرلے گااس کواتنی رقم کی ایڈیشنل پرفارمنس سیکورٹی جوکہ بنک گارنٹی کی شکل میں ہوگی جمع کرانی ہوتی ہے زرائع کے مطابق ابھی تک کسی بھی ٹھیکیدارنے بنک گارنٹی جمع نہ کرائی ہے اوریہ ٹھیکیدار غیرقانونی طریقہ سے ڈیل کرنے کاپرسن ٹیج طے کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں تاکہ بغیربنک گارنٹی جمع کرائے ورک آڈرزحاصل کرلئے جائیں شہریوں نے ایم ڈی چولستان بہاولپورسے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اس امرکویقینی بنائیں کہ بغیربنک گارنٹی جمع کرائے بغیر ورک آڈرز جاری نہ کئے جائیں قانون پرعمل درامد کرتے ہوئے معاملات کودیکھاجائے 15 روزکے اندراگرکوئی بھی ٹھیکیداربنک گارنٹی جمع نہیں کراتاہے تو ان تمام ٹھیکیداروں کی سی ڈی آر ضبط کرکے دوبارہ ٹینڈر زکھولے جائیں اس حوالہ سے جب ایکسین سی ڈی اے بہاولپورعبدالرشیدسے موقف لینے کیلئے رابطہ کیاتوانہوں نے متعددباررابطہ کرنے کے باوجود جواب نہ دیا۔