کچہ آپریشن، ڈی پی او راجن پور کا پولیس پکٹس کا دورہ،فرنٹ مورچوں کا معائنہ

  کچہ آپریشن، ڈی پی او راجن پور کا پولیس پکٹس کا دورہ،فرنٹ مورچوں کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور(نامہ نگار)ڈی پی او راجن پور کیپٹن ر دوست محمد نے کچے کے علاقے میں پولیس پکٹس جیون موڑ،شاہوالی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
اور تھانہ گوٹھ مزاری کے اچانک دورے کیے فرنٹ مورچوں کا وزٹ کیا اور ملازمین کو ڈیوٹی کے متعلقی بریفننگ دی انہوں نے کچہ میں قائم پولیس پکٹس کے فرنٹ مورچوں کا وزٹ کیا۔  کچہ آپریشن کے متعلق لائحہ عمل اپناتے ہوئے ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی۔ڈی پی او راجن پور کا مزید کہنا تھا کہ ملک و قوم کے خلاف لڑنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کچہ کے تمام علاقوں میں ریاست کی رٹ قائم کریں گے اور ان دہشتگردوں اور ڈاکووں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔تھانہ گوٹھ مزاری اور چیک پوسٹ شاہوالی کے وزٹ کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ عوام الناس سے اپنا انداز گفتگو بہتر رکھیں تاکہ عوام الناس میں پولیس کا امیج بہتر ہو۔ تھانہ میں آنے والے سائیلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ رشوت کسی صورت میں برداشت نہ کی جائے گی۔ پولیس اہلکاران کو در پیش مسائل دریافت کئے اور ان مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات موقع پر جاری کئے۔