ملتان، واسا ریکوری شعبہ ٹھیکے پر دینے کا حتمی فیصلہ

ملتان، واسا ریکوری شعبہ ٹھیکے پر دینے کا حتمی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر)بل ڈسٹری بیوشن کا عملہ شعبہ ریکوری میں بھجوانے کے باوجود واسا ریکوری بہتر کرنے میں ناکام ہوگیا ماہانہ سات کروڑ روپے سے زائد ریکوری کا شعبہ بھی ٹھیکہ پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا اس بارے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ بل ڈسٹری بیوشن کے30سے زائد افراد کو شعبہ ریکوری میں ٹرانسفر کردیا گیا تھا مگر اس کے باوجود ریکوری میں نمایاں اضافہ نہ ہوا ہے جس کے بعد واسا نے ماہانہ سات کروڑ روپے کی ریکوری کا کام بھی پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مختلف کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کرلی گئی ہیں خواہشمند پا(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
رٹیوں کو تازہ ریکوری اور سابقہ بقایا جات کے لئے الگ الگ پیشکشیں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔