وزیراعظم معیشت بحالی کیلئے متحرک  مخالفین ماضی کا حصہ، سعید احمد منیس

وزیراعظم معیشت بحالی کیلئے متحرک  مخالفین ماضی کا حصہ، سعید احمد منیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میلسی (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما سعید احمد خان منیس سابق ایم این اے  نے کہا ہیکہ شجاع آباد میں چیف آر گنائزر مریم نواز کا دورہ دیگر علاقوں کی طرح کامیاب ہے لوگ چاہتے ہیں کہ مسلم۔لیگ ن  جس نے ہمہشہ پاکستان کی عظمت کی بات کی ہے(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
 اور اسے ثابت کیا ہے ملک میں مستحکم رہے۔اور پاکستان جوہری طاقت کے بننے کے بعد معاشی طاقت بنے سابق حکمرانوں نے جس طر ح ریاست کو روندا ہے دوبارہ ایسا نہ کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ چیف آر گنائزر مریم نواز اس وقت پنجاب کی مقبول ترین لیڈر بن چکی ہیں اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف عالمی سطح پر پاکستان کی اکانو می کو مستحکم کر نے کے لیے سفیر انقلاب کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔سابق حکومت نے جو بویا وہ کاٹ رہی ہے قوم کو منتشر کرنے والے خود منتشر ہو چکے ہیں اس موقع پر سابق ناظم اجمل خان سگو اور ملک خالد رسول موجود تھے