جے یو آئی نے پراجیکٹ عمران کو زمین بوس کر دیا: فضل الرحمان 

  جے یو آئی نے پراجیکٹ عمران کو زمین بوس کر دیا: فضل الرحمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     پشاور (آئی ا ین پی) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کر کے چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کیا، 4 سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کیا، جمعیت علمائے اسلام آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -