بینکنگ کورٹ ،مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظور

بینکنگ کورٹ ،مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظور
بینکنگ کورٹ ،مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینکنگ کورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظورکرلی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں بینکنگ کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی، زاراالٰہی سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظورکرلی ،عدالت نے عبوری ضمانت5،5 لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کی ،عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔