سانحہ 9 مئی ، جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی

سانحہ 9 مئی ، جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی
سانحہ 9 مئی ، جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شرپسند کی شناخت راجہ دانش وحید کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی کا رہائشی ہے،سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق شرپسند راجہ دانش لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اکساتا رہا اور مونوگرام کو توڑ کر جی ایچ کیو میں داخل ہو گیا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پتھراو¿ اور پٹرول بم پھینکنے میں بھی صف اول میں رہا۔
شرپسند راجہ دانش وحید کی شناحت کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔