امکان ہے طوفان "بائپرجوائے" 15 جون کی دوپہر کیٹی مندر کے قریب سے گزرے ، چیف میٹرولوجسٹ

امکان ہے طوفان "بائپرجوائے" 15 جون کی دوپہر کیٹی مندر کے قریب سے گزرے ، چیف ...
امکان ہے طوفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہاہے کہ امکان ہے کہ طوفان" بائپرجوائے" 15 جون کی دوپہر کیٹی مندر کے قریب سے گزرے ۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق سمندری طوفان بائپرجوائے کے زیراثر کراچی میں موسم مرطوب اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کراچی میں صبح میں ہی پارا34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ کم سے کم درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،ہوا میں نمی کا تناسب 41 ہے ،جنوب مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
موسمیات کا مزید کہناتھا کہ ٹھٹھہ، سجاول سمیت پانچ، چھ اضلاع میں تیز ہوا اور بارش کاامکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہاکہ امکان ہے طوفان بائپرجوائے 15 جون کی دوپہر کیٹی مندر کے قریب سے گزرے ، طوفان کے زیراثر سمندر میں طغیانی رہے گی، طوفان کے باعث14 جون کو گردکے طوفان، آندھی کاامکان ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ طوفان کے باعث کراچی میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کاامکان ہے،طوفان کراچی کے قریب سے گزرے گا60 سے 100 ملی میٹربارش ہو سکتی ہے۔