عافیہ سے ملاقات کے بعد فوزیہ صدیقی کراچی پہنچ گئیں

عافیہ سے ملاقات کے بعد فوزیہ صدیقی کراچی پہنچ گئیں
عافیہ سے ملاقات کے بعد فوزیہ صدیقی کراچی پہنچ گئیں
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) امریکی جیل میں عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی واپس کراچی پہنچ گئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ  ایک اور  ملاقات جولائی میں شیڈول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی سے پہلے بھی ملاقات ہوسکتی تھی لیکن اس حکومت نے کرائی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مدد کی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ تصور بھی نہیں کرسکتی تھی کہ عافیہ صدیقی اتنے برے حال میں ہے، اگر کوشش کریں تو عافیہ کی واپسی بہت آسان ہے۔قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر مشتاق احمد نے خونی رشتے سے بڑھ کر ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال کے بعد اپنی بہن سے ملنے کی کامیابی ملی۔