برطانیہ: پارٹی فنڈنگ کیس، سکاٹش نیشنل پارٹی کی سابق سربراہ گرفتار

برطانیہ: پارٹی فنڈنگ کیس، سکاٹش نیشنل پارٹی کی سابق سربراہ گرفتار
برطانیہ: پارٹی فنڈنگ کیس، سکاٹش نیشنل پارٹی کی سابق سربراہ گرفتار
سورس: Twitter/@NicolaSturgeon

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں سکاٹش نیشنل پارٹی کے فنڈنگ کیس کی تحقیقات کےلیے 52 سالہ نکولا اسٹرجن کو گرفتار کرلیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایڈنبرا سے سکاٹ لینڈ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون سے فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کی گئی۔ سکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سکاٹش نیشنل پارٹی کی سابق سربراہ نکولا اسٹرجن تھیں۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق نکولا اسٹرجن کے شوہر پیٹر موریل کو بھی اپریل میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق ایس این پی کی سابق سربراہ نکولا اسٹرجن رواں سال پارٹی صدارت سے مستعفیٰ ہوگئی تھیں۔

مزید :

برطانیہ -