الیکشن کمیشن نظرثانی کیس، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی لارجر بنچ کی استدعا مستردکردی 

الیکشن کمیشن نظرثانی کیس، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی لارجر بنچ کی استدعا ...
الیکشن کمیشن نظرثانی کیس، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی لارجر بنچ کی استدعا مستردکردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نظرثانی کیس میں وفاقی حکومت کی لارجر بنچ کی استدعا مسترد کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی لارجر بنچ کی استدعا مستردکردی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نظرثانی کیس کی سماعت کیلئے 3 رکنی بنچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے انتخابات نظرثانی کیس کی کازلسٹ جاری کردی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 13 جون کو سماعت کرے گا۔