میں والدہ کی وفات پر اتنا نہیں رویا جتنا امریکہ میں رویا: سینیٹر مشتاق احمد

میں والدہ کی وفات پر اتنا نہیں رویا جتنا امریکہ میں رویا: سینیٹر مشتاق احمد
 میں والدہ کی وفات پر اتنا نہیں رویا جتنا امریکہ میں رویا: سینیٹر مشتاق احمد
سورس: Twitter/@SenatorMushtaq

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ 20 سال کے بعد ڈاکٹر فوزیہ کو اپنی بہن عافیہ سے ملوانے امریکا لے گیا، میں والدہ کی وفات پر اتنا نہیں رویا جتنا امریکہ  میں رویا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  پشاور میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں نے ہر ملک کے ساتھ مدد کی لیکن ڈاکٹر عافیہ کا نہیں پوچھا، ڈاکٹر عافیہ کے جیل کی چابی امریکا میں نہیں اسلام آباد میں موجود حکمرانوں کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 سال سے ڈاکٹر فوزیہ اپنے اور ڈاکٹر عافیہ کے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔