وہ ملک جہاں خواتین کی طلاق پر پارٹیاں اور ناچ گانے کا اہتمام کیا جاتاہے 

وہ ملک جہاں خواتین کی طلاق پر پارٹیاں اور ناچ گانے کا اہتمام کیا جاتاہے 
وہ ملک جہاں خواتین کی طلاق پر پارٹیاں اور ناچ گانے کا اہتمام کیا جاتاہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواکشوط (ویب ڈیسک) طلاق کو ہمارے معاشرے میں برا سمجھا جاتا ہے لیکن دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں خواتین کی طلاق  پر خوشی منائی جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق افریقی ملک موریطانیہ میں منفرد رواج ہے کہ خاتون کی طلاق پر  غم، افسوس اور شرم کے بجائے طلاق پارٹی رکھی جاتی ہے،  خواتین آپس میں ناچ ، گا نے اور کھانے کا اہتمام کرتی ہیں۔اس کے علاوہ خواتین کو مہندی بھی لگائی جاتی ہے اور  اس بات کو پھیلایا جاتا ہے کہ خاتون سے پھر سے شادی کی جا سکتی ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق  موریطانیہ میں طلاق عام ہے،   بہت سے لوگ 5 سے 10 شادیاں کر چکے ہیں،کچھ تو 20 سے زیادہ بھی شادیاں کر چکے ۔