اداکارہ فضا علی کی بڑی بہن انتقال کر گئیں

اداکارہ فضا علی کی بڑی بہن انتقال کر گئیں
اداکارہ فضا علی کی بڑی بہن انتقال کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی کی بڑی بہن علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فضا علی نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر اپنے مداحوں کو دی۔انہوں نے اپنی بہن کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ "آپی چلی گئی، مجھے اور فریال کو چھوڑ کے اس دنیا سے، ہمیشہ کےلئے، ان کی آگے کی زندگی کے سفر کےلئے دعا کیجئے گا"۔

اداکارہ نے اپنی بہن کی یاد میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی  جس میں ان کی بہن جھولا جھول رہی ہیں اور ان کی بیٹی فریال اپنی بڑی خالہ کو جھولا جھلا رہی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں ان کی بہن کو بچپن یاد کرتے ہوئے کہتے  سنا جاسکتا ہے کہ "انہوں نے اپنے 8 بہن بھائیوں کو بڑا کیا  اور بچپن میں انہیں بھی اسی طرح جھولا جھلاتی تھیں۔"

5da26211de1423fa3a110c16844b3cb0

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ فضا علی نے اپنی والدہ جیسی بڑی بہن کی صحت کے لئے دعا کی اپیل کی تھی جو اُس وقت  وینٹی لیٹر پر تھیں۔

مزید :

تفریح -