منوج باجپائی بالی ووڈ کی گندی سیاست پر کھل کر بول پڑے

منوج باجپائی بالی ووڈ کی گندی سیاست پر کھل کر بول پڑے
منوج باجپائی بالی ووڈ کی گندی سیاست پر کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ سینئراداکار منوج باجپائی  بالی ووڈ انڈسٹری میں پھیلی اقرباءپروری اور گندی سیاست پر کھل کر بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار منوج باجپائی اپنی نئی آنے والی فلم "صرف ایک  بندہ کافی ہے" کی تشہیر میں مصروف ہیں اس دوران انہوں نے انڈسٹری میں جاری اقرباءپروی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت شوبز انڈسٹری کی سیاست کو سمجھ نہیں سکے تھے۔سوشانت سنگھ ایک پاک روح تھا، ہم دونوں میں ایک مضبوط رشتہ تھا، وہ میرے چھوٹے بھائی جیسا بہت پیارا دوست تھا اور ہم ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے تھے۔"

2

منوج باجپائی نے مزید کہا کہ "شوبز انڈسٹری میں سیاست ہمیشہ ہوتی ہے لیکن وہ اس وقت ناقابل برداشت ہوجاتی ہے جب آپ کو کامیابیاں ملیں"۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔

مزید :

تفریح -