وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز "کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔
 ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان 9 مئی کے واقعات کے بعد کی صورتحال اورسامنے آنے والے مقدمات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے ، اس کے علاوہ ملک میں دہشتگردی کیخلاف جاری کارروائیوں  پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔