تھرڈ امپائر کے فیصلے پر تنقید کرنے والے شبمن گل کو آئی سی سی نے سبق سکھا دیا

تھرڈ امپائر کے فیصلے پر تنقید کرنے والے شبمن گل کو آئی سی سی نے سبق سکھا دیا
تھرڈ امپائر کے فیصلے پر تنقید کرنے والے شبمن گل کو آئی سی سی نے سبق سکھا دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بدترین شکست کا سامنا کرنے والی انڈین ٹیم کے زخموں پر  آئی سی سی کی جانب سے نمک چھڑک دیا گیا۔ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو  100 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے ۔ تھرڈ امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرنے والے اوپنر شبمن گل کو اضافی 15 فیصد جرمانہ  کیا گیا ہے جس کے بعد ان کا مجموعی جرمانہ 115 فیصد ہوگیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں  شبمن گل کا متنازع کیچ سوشل میڈیا پر  موضوع بحث رہا اور بھارتی شائقین کرکٹ نے بولنگ ٹیم کے حق میں فیصلہ دینے پر تھرڈ امپائر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔  نوجوان اوپنر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تھرڈ امپائر پر  تنقید کی اس لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان پر اضافی جرمانہ عائد کیا۔

آئی سی سی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق شبمن گل کو آرٹیکل 2.7 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا جس کا تعلق بین الاقوامی میچ میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے عوامی تنقید یا نامناسب تبصرے سے ہے۔

مزید :

کھیل -