بھارت نے 2413 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

بھارت نے 2413 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
بھارت نے 2413 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
سورس: GWR

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں  دو ہزار سے زیادہ جوڑوں نے 26 مئی کو منعقدہ اجتماعی شادی کی تقریب کے دوران شادی کے بندھن میں بندھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ (جی ڈبلیو آر)   قائم کردیا۔ گنیز بک  کے مطابق  انہوں نے 12 گھنٹوں میں سب سے زیادہ جوڑوں کی شادی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ شادیوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو 2013 میں 963 یمنی جوڑوں نے لگایا  تھا۔ جی ڈبلیو آر ویب سائٹ کے مطابق میگا ایونٹ کے دوران ہندو اور مسلم دونوں ہی طرح کے جوڑوں کی شادیاں کی گئیں۔ اجتماعی شادیوں کی یہ تقریب شری مہاویر گوشالہ کلیان سنستھان ٹرسٹ نے منعقد کی تھی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق 26 مئی کو 2413 جوڑے اس مقام پر جمع ہونا شروع ہوئے اور ان میں سے ہر ایک نے چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں شادی کر لی۔ سب سے پہلے دولہوں  اور دلہنوں  نے ہاروں کا تبادلہ کیا اور پھر منڈپ کے علاقے کی طرف روانہ ہوئے۔ ہر جوڑے کی شادی ان کی متعلقہ برادریوں کے  پجاری یا اہلکار کے ذریعے  کی گئی تھی،  ہندو پجاری گایتری پریوار سے آئے تھے جب کہ مسلمان قاضیوں کو قریبی علاقوں سے مدعو کیا گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -