دنیا گھومنے کے بعد کوئی ملک باقی نہ رہا تو آدمی نے اپنا ہی ملک بنالیا

دنیا گھومنے کے بعد کوئی ملک باقی نہ رہا تو آدمی نے اپنا ہی ملک بنالیا
دنیا گھومنے کے بعد کوئی ملک باقی نہ رہا تو آدمی نے اپنا ہی ملک بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا گھومنے کا شوق تو بہت سوں کو ہوتا ہے اور اکثر لوگ ملکوں ملکوں گھومتے بھی ہیں لیکن پوری دنیا گھومنے کے بعد جب کوئی ملک باقی نہ رہا تو اس امریکی شہری نے ایسا کام کر ڈالا کہ جس کا کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ سی این این کے مطابق رینڈی ولیمز نامی اس شخص نے جب پوری دنیا گھوم لی تو امریکہ میں اپنا ہی ایک الگ ملک بنا ڈالا۔

رینڈی ولیمز ایک ریڈیو میزبان ہے اور ’سلو جامز‘ (Slow Jams)کے نام سے ریڈیو شو کرتا ہے۔ اس نے اپنے نئے نویلے ملک کا نام بھی اپنے ریڈیو شو کی نسبت سے ’سلوجامستان‘ (Slowjamastan)رکھا ہے۔ رینڈی اب تک پوری دنیا گھوم چکا ہے، دنیا کا صرف ایک ملک ایسا ہے جسے اقوام متحدہ آزاد ملک تسلیم کرتا ہے اور یہ ملک رینڈی نے نہیں دیکھا۔

باقی جتنے ممالک کو اقوام متحدہ آزاد ملک تسلیم کرتا ہے، رینڈی ولیمز ان سب کی سیاحت کر چکا ہے۔ جب وہ پوری دنیا دیکھ چکا تو اس نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے صحرا میں 11.07ایکڑ زمین خریدی اور یکم دسمبر 2021ء کو اس قطعہ اراضی پر محیط اپنے آزاد ملک کا اعلان کر دیا۔

رینڈی نے دوپہر 12بج کر 26منٹ پر اپنے ملک کی امریکہ سے آزادی کا اعلان کیا۔ اب وہ سلوجامستان کا سلطان کہلاتا ہے اور اس کے ملک کا پورا نام ’جمہوریہ سلوجامستان‘ ہے۔ رینڈی ولیمز ریڈیو کی دنیا میں ’آر ڈوب‘(R Dub)کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس نے اپنے ملک کی کرنسی کا نام اپنے اسی عرف عام کی نسبت سے ’ڈوبل‘ (Duble)رکھا ہے۔ 

ری پبلک آف سلوجامستان اپنا پاسپورٹ بھی جاری کرتا ہے، اس کا پنا پرچم بھی ہے اور قومی ترانہ بھی اورجیسا کہ اوپر بتایا جا چکا ہے کہ اس ملک کی اپنی کرنسی بھی ہے۔ اس ملک کے مبینہ طور پر500سے زائد رجسٹرڈ شہری بھی ہیں جبکہ ساڑھے 4ہزار سے زائد کو مشروط شہریت دی گئی ہے یا وہ شہریت حاصل کرنے کے لیے انتظار میں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -