بھارت کی فحش اداکارہ گہنا وششٹھ نے مسلمان دوست سے نکاح کرلیا

بھارت کی فحش اداکارہ گہنا وششٹھ نے مسلمان دوست سے نکاح کرلیا
بھارت کی فحش اداکارہ گہنا وششٹھ نے مسلمان دوست سے نکاح کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فحش فلموں کی اداکارہ گہنا وششٹھ اپنے مسلمان دوست فیضان انصاری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق گہنا وششٹھ اپنے خلاف فحش فلموں سے متعلق مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔ اس دوران گزشتہ روز ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس اپنے دولہا فیضان انصاری کے پہلو میں بیٹھی ہوتی ہیں۔

تصویر میں دولہا دلہن نکاح نامے پر دستخط کر رہے ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گہنا اور فیضان کافی عرصے سے تعلق میں تھے۔ تاحال دونوں کی طرف سے اپنی شادی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ تاہم وائرل تصویر کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین دونوں کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ گہنا اور فیضان کی شادی اسلامی طریقے سے ہوئی ہے اور یہ بھی خبر آ رہی ہے کہ گہنا نے اسلام بھی قبول کر لیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ گہنا وششٹھ بھی بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے فحش فلموں سے متعلق سکینڈل میں ملوث پائی گئی ہیں اور ان کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔ گہنا نے راج کندرا کی فحش فلموں کی ایپلی کیشن کے لیے بنائی گئی 3فحش فلموں میں کام کیا تھا۔

مزید :

تفریح -