جہاز میں مفت پانی حاصل کرنے کا دلچسپ طریقہ

جہاز میں مفت پانی حاصل کرنے کا دلچسپ طریقہ
جہاز میں مفت پانی حاصل کرنے کا دلچسپ طریقہ
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر فضائی سفر کرنے والے مسافر گاہے انٹرنیٹ پر لوگوں کو کچھ ایسے مفید مشورے دیتے ہیں جو ان کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں اور گاہے پیسوں کی بچت بھی ہوتی ہے۔ گزشتہ روز اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے ایک برطانوی لڑکی نے بھی ایسا ہی ایک مشورہ دیا ہے، جس پر عمل کرکے آپ برطانوی فضائی کمپنی ریان سے مفت میں پانی حاصل کر سکتے ہیں۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق ریچل نامی یہ لڑکی ویڈیو میں کہتی ہے کہ ریان ایئرپر پانی خریدنا بہت مہنگا پڑتا ہے۔چنانچہ میں اس اس اضافی خرچ سے بچنے کے لیے ایک حربہ استعمال کرتی ہوں۔ ریچل بتاتی ہے کہ چونکہ مسافروں کو جہاز میں مائع اشیاء لیجانے کی ممانعت ہے۔ وہ پانی مائع حالت میں لیجانے کی بجائے منجمد حالت میں اپنے ساتھ لے جاتی ہے اور ضرورت پڑنے پر برف کے یہ کیوبز پگھلا کر پانی پی لیتی ہے۔

ویڈیو میں ریچل ایک گلاس میں برف کے دو کیوبز ڈالتی ہے، جو کچھ ہی دیر میں پانی بن جاتے ہیں اور وہ یہ پانی پی کر کہتی ہے کہ ”مجھے سخت پیاس لگی ہوئی تھی اور میں پانی کے عوض 3یورو بھی ادا نہیں کرنا چاہتی تھی، چنانچہ میں نے اس طریقے سے اپنی پیاس بجھا لی۔ میں اکثر دوران پرواز اسی طریقے سے رقم کی بچت کرتی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -