بیوی نے شوہر کی ضمانت کروائی ، اس نے رہا ہوتے ہی سر میں گولی مار کر بیوی کو قتل کردیا

بیوی نے شوہر کی ضمانت کروائی ، اس نے رہا ہوتے ہی سر میں گولی مار کر بیوی کو قتل ...
بیوی نے شوہر کی ضمانت کروائی ، اس نے رہا ہوتے ہی سر میں گولی مار کر بیوی کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بیوی نے جیل میں قید شوہر کو ضمانت پر رہا کروایا اور اس نے رہا ہوتے ہی سر میں گولی مار کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واردات ریاست اترپردیش (یوپی)کے شہر بریلی میں ہوئی جہاں 32سالہ مقتولہ پوجا نے دو ہفتے قبل 40سالہ ملزم کرشن پال لودھی کی ضمانت کروائی تھی۔

ملزم نے رہائی کے دو ہفتے بعد ہی پوجا کو گولیاں مار دیں۔ ملزم نے مقتولہ کو کئی گولیاں ماریں، جن میں سے ایک سر میں لگی اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔پولیس کے مطابق پوجا نے 2012ء میں گھر سے بھاگ کر کرشن پال کے ساتھ شادی کی تھی اور اب بیوٹی پارلر چلا کر اپنی فیملی کا خرچ اٹھا رہی تھی۔کرشن پال پہلے بھی اقدام قتل کے الزام میں جیل میں قید تھا۔ بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پوجا کی والدہ شیلا دیوی نے بتایا ہے کہ ”کرشن پال شراب کا عادی ہو گیا تھا اور میری بیٹی کو ہر روز رات کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ واردات کی رات وہ نشے میں دھت گھر واپس آیا اور چھوٹے چھوٹے بیٹوں کے سامنے پوجا کو گالیاں دینی شروع کر دیں۔ جب پوجا نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے پستول نکال لی۔ پستول دیکھ کر پوجا دوڑ کر گھر سے نکل گئی تاہم اس نے پوجا کا پیچھا کیا اور گلی میں اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -