خود سے 21 سال بڑے سیاستدان سے شادی کرنے والی اداکارہ کو دولت کی لالچی کہا جانے لگا

خود سے 21 سال بڑے سیاستدان سے شادی کرنے والی اداکارہ کو دولت کی لالچی کہا جانے ...
خود سے 21 سال بڑے سیاستدان سے شادی کرنے والی اداکارہ کو دولت کی لالچی کہا جانے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خود سے 21سال بڑے سیاستدان کے ساتھ شادی کرنے والی ٹی وی اداکارہ نے شادی کے 10سال بعد ایسی بات کہہ دی ہے کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سنہیل رائے نامی اس اداکارہ نے ریاست اترپردیش کے سیاستدان مادھویندر رائے کے ساتھ ایک دہائی قبل شادی کی تھی، جس پر لوگوں نے اسے دولت کی لالچی قرار دے کر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شادی کے ایک دہائی بعد گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں سنہیل رائے نے بتایا ہے کہ لوگوں نے اب بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑا اور ابھی تک اسے دولت کی لالچی کہتے ہیں، حالانکہ اب وہ اس رشتے کو نبھا کر ثابت کر چکی ہیں کہ انہوں نے شادی دولت کے لالچ میں نہیں کی تھی۔

مقبول ٹی وی شو ’عشق کا رنگ سفید‘ سے شہرت پانے والی سنہیل رائے کا کہنا تھا کہ ”اس تمام عرصے میں مجھے میرے شوہر اور فیملی کی طرف سے بہت سپورٹ ملی۔ لوگ آج تک میرے شوہر کے مجھ سے 21سال بڑے ہونے پر مجھے سخت سست سناتے رہتے ہیں۔ ایسے تمام لوگوں کو میں صرف ایک بات کہنا چاہتی ہوں کہ ہاں میں ہوں دولت کی لالچی، کیونکہ میرے شوہر کا دل 24قیراط سونے کا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -