جہانگیر ترین نےفیاض الحسن چوہان کو پارٹی ترجمان مقرر کردیا

جہانگیر ترین نےفیاض الحسن چوہان کو پارٹی ترجمان مقرر کردیا
جہانگیر ترین نےفیاض الحسن چوہان کو پارٹی ترجمان مقرر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے میڈیاپر نمائندگی کیلئے پارٹی کے ترجمان مقرر کر دیے۔جہانگیر ترین نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی اور فردوس عاشق اعوان کو میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی کیلئے ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس اور خرم حمیدروکھڑی بھی استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان ہوں گے۔اس سے قبل جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی و پیٹرن ان چیف (میرے) ترجمان ہوں گے۔

مزید :

قومی -