واٹس ایپ پر مغل بادشاہ اورنگزیب کی تصویر لگانے پر بھارت میں ایک شخص گرفتار

واٹس ایپ پر مغل بادشاہ اورنگزیب کی تصویر لگانے پر بھارت میں ایک شخص گرفتار
واٹس ایپ پر مغل بادشاہ اورنگزیب کی تصویر لگانے پر بھارت میں ایک شخص گرفتار
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغل بادشاہ اورنگزیب کی تصویر کو  واٹس ایپ پروفائل تصویر کے طور پر استعمال کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف نئی ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واشی سے   ایک ہندو تنظیم کی درخواست پر  اس شخص کو گرفتار کیا۔  گرفتار شخص  ایک موبائل سروس پرووائیڈر کے ایک آؤٹ لیٹ میں کام کرتا ہے۔  گرفتاری کے بعد اسے جانے کی اجازت دے دی گئی اور نوٹس جاری کیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بادشاہ اورنگزیب کی پروفائل پکچر کا سکرین شاٹ ایک ہندو تنظیم نے پولیس کو جمع کرایا، جس کے نتیجے میں سیکشن 298 (مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ارادے سے الفاظ وغیرہ کہنا) اور 153-A (مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -