پاکستان کیساتھ سرحد پار دہشتگردی کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، بھارتی وزیرخارجہ

     پاکستان کیساتھ سرحد پار دہشتگردی کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، بھارتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سالوں پرانے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے،  بھارت چین کے ساتھ بھی سرحدی مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کریگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون (ایوان صدر)میں ایک تقریب کے دوران مسلسل تیسری بار وزارت عظمی کے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں علاقائی ممالک کے رہنماں نے شرکت کی، جس نے حکومت کی پڑوسی پہلے کی پالیسی کو اجاگر کیا۔حلف برداری کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے ساتھ تعلقات اور مسائل کی نوعیت مختلف ہے۔جے شنکر نے کہا پاکستان کے ساتھ ہم برسوں پرانے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ یہ ایک اچھے پڑوسی کی پالیسی نہیں ہوسکتی۔

بھارتی وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -