امیر مقام کی سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس نافذ کرنے کی بھر پور مخالفت  

   امیر مقام کی سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس نافذ کرنے کی بھر پور مخالفت  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر امورکشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا وفاقی کابینہ اجلاس میں دو ٹوک موقف   سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے   سابق فاٹا اور پاٹا میں  ٹیکس نافذ کرنے کی بھر پور مخالفت کر دی۔ذرائع کے مطابق جب تک ان علاقوں کے عوام کے احساس محرومیاں دور نہیں کی جاے ٹیکس کا نفاذ نہ کیا جائے،وفاقی وزیر  نے   کابینہ اجلاس میں  فاٹا اور پاٹا کے عوام کی پاکستان کے لئے قربانیوں کاذکر کیا۔یہاں کے لوگوں نے  اپنے ملک میں مہاجرین اور اپنے خون سے پاکستان کا جھنڈا لہرایا،  جب تک یہاں ترقی نہ ہوٹیکس  نافذ نہ کیا جائے،اس سلسلے میں ہم سیاست سے بالاتر ایک ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف   اور  امیر مقام سے مکالمہ ہوا،جس میں وزیراعظم نے کہاکہ   گزشتہ سال بھی اپکی بھرپور سفارش پر ایک سال کی توسیع کی  گئی، اب پھر آپ  مانگ رہے ہیں، امیر مقام نے جواب دیا کہ وفاقی کابینہ میں کے پی کے کا واحد نمائندہ ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ وہاں کے عوام کی نمائندگی کروں،  وزیراعظم نے نے  اس حوالے سے رانا ثناء   اللہ کی قیادت میں کمیٹی قائم کر دی بجٹ سے قبل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی 

 مخالفت  

مزید :

صفحہ اول -