وفاقی وزیرداخلہ کا شہدا پیکیج 30لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کرنے کا اعلان 

    وفاقی وزیرداخلہ کا شہدا پیکیج 30لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کرنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شب قدر(آئی این  پی)ایف سی ٹریننگ سینٹر شب قدر میں تاریخ میں پہلی بار شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شہدا پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے شہدا پیکیج کو 30 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک بڑھانے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ جان کے بدلے ایک کروڑ کا معاوضہ نعم البدل نہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ یہ تاریخ کی پہلی شہدا پریڈ ہے، جس میں آئی جی سے لیکر جوان تک شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آپ نہ پٹھان، نہ پنجابی، نہ بلوچی، نہ سندھی، آپ سب پاکستانی ہیں، آپ سب نے پاکستانی ہوکر سوچنا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی ہو کر سوچیں گے تو جیت آپ کی ہو گی، آپ جوانوں نے صرف اور صرف پاکستان کے مشن کو سامنے رکھ کر چلنا ہے، پاکستانی ہونے کے ناطے آپ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی ایسی فورس ہے جس کی ضرورت ہر وقت اور ہر جگہ پڑتی ہے، ایف سی کے جوان سکیورٹی، امن وامان اور ہر قسم کی ڈیوٹی کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، ایف سی نے مشکل وقت میں ہر شعبے کو تعاون فراہم کیا ہے۔

 اعلان

مزید :

صفحہ اول -