چیئرمین سینیٹ سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

      چیئرمین سینیٹ سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے سید یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، پارلیمانی تعاون کے فروغ اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے حوالے سے امور پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ہیں چیئرمین سینیٹ نے مشکل کی ہر گھڑی میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لئے امدد اور مختلف فلاحی کاموں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان صحت، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور روابط کو فروغ دینے سمیت بین الپارلیمانی یونین اور دولت مشترکہ جیسے اہم فورم پرمعاونت کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے اہم فورمزپر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کو اہمیت دی ہے۔

 ملاقات

مزید :

صفحہ اول -