آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے 932ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ 

      آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے 932ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن)اگلے مالی سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے 932 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا گیاہے،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت 316 ارب، چاروں صوبے 616 ارب روپے بیرونی قرضہ لیں گے، صوبہ سندھ کی حکومت سب سے زیادہ 334 ارب روپے کا قرضہ لے گی، خیبر پختوانخوا حکومت 131 ارب روپے کے بیرونی قرضے پر انحصار کرے گی، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 123 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لیا جائے گا، بلوچستان کی صوبائی حکومت اگلے سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے 29 ارب کے قرضے لے گی،آئی ایم ایف کے مطالبے پر مقامی وسائل سے سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی شیئر کر دی گئیں،مختلف محکمے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے وسائل سے 196 ارب 89 کروڑ خرچ کریں گے۔ 

قرض

مزید :

صفحہ آخر -