ECAT-2024(Phase 2) نتائج کا اعلان، Prep STEP   اور پنجاب کالج کے طالب علم نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

      ECAT-2024(Phase 2) نتائج کا اعلان، Prep STEP   اور پنجاب کالج کے طالب علم نے مجموعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ECAT-2024 (Phase 2)  نتائج کا اعلان کر دیا۔پنجاب کالج  اور STEP Prepکے ہونہار طالب علم ریان جمشیدنے کل 400نمبرز میں سے 363نمبرز حاصل کر کے صوبہ بھر میں مجموعی طور پرپہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ریان جمشید نے پنجاب کالج میں پری انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور ECATکی تیاری STEP Prepکے پلیٹ فارم سے کی۔جو انٹری ٹیسٹ کی تیاری کروانے کے لیے پنجاب کالجزکا ہی ایک پروگرام ہے۔ریان جمشید نے اپنی کامیابی کو  والدین کی دعاؤں، اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی اور اپنی محنت کا صلہ قرار دیا۔ 

نتائج

مزید :

صفحہ آخر -