این اے 241 میں دھاندلی کا  الزام: 4 پولنگ سٹیشنز میں ووٹوں   کی دوبارہ گنتی کا حکم

    این اے 241 میں دھاندلی کا  الزام: 4 پولنگ سٹیشنز میں ووٹوں   کی دوبارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 231 میں دھاندلی کا الزام پر ریجنل الیکشن کمشنر کراچی نے 4 پولنگ سٹیشنز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیا۔ریجنل الیکشن کمشنر کے مطابق 14 جون کو صبح گیارہ بجے ڈپٹی کمشنر ملیر کے دفتر میں ری کاؤنٹنگ ہو گی، تمام امیدواروں کو ذاتی طور پر یا اپنے نمائندوں کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔تحریک انصاف کے امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے دھاندلی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی تھی، انتخابی عذرداری میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکیم بلوچ کو پولنگ سٹیشن نمبر65، 71، 98 اور 175 میں دھاندلی سے جتوایا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -