9مئی، تیمور جھگڑا، کامران بنگش سمیت پی ٹی آئی کے 115کارکنوں پر فردجرم عائد 

    9مئی، تیمور جھگڑا، کامران بنگش سمیت پی ٹی آئی کے 115کارکنوں پر فردجرم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی)9مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزرا تیمورجھگڑا اور کامران بنگش پر فرد جرم عائد کردی۔ایم این اے شیر علی ارباب اور آصف خان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی، پی ٹی آئی رہنماں سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد کی گئی، سابق وزرا اور ممبران اسمبلی سمیت تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہان کو طلب کرلیا، سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی، پراسیکیوشن کے مطابق ملزموں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی تھی، ملزموں نے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 فرد جرم عائد

مزید :

صفحہ آخر -