وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو نوٹس،جواب طلب

          وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو نوٹس،جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ایم ڈی پی ٹی وی سید مبشر توقیر کی تقرری کے خلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27جون تک جواب طلب کرلیا،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوے معاونت کے لیے طلب کرلیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مبشر توقیر کو 22 دسمبر 2023 کو عارضی ایڈیشنل چارج دیا گیا،تقرری کی مدت تین ماہ تھی جو ختم ہو چکی ہے،پی ٹی وی کے انتظامی اور مالی معاملات کا حساب نہیں ہو سکا،عدالت ایم ڈی کی تقرری کو کالعدم قرار دے،عدالت قواعد و ضوابط کے تحت نئے ایم ڈی کی تقرری کا حکم دے۔

ایم ڈی پی ٹی وی 

مزید :

صفحہ آخر -