طیبہ راجہ ودیگر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

     طیبہ راجہ ودیگر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت  نے عسکری ٹاور حملے کے مقدمے پر  ضمانت کے باوجود پیش نہ ہونے والی تحریک انصاف کی طیبہ راجہ سمیت دیگر ملزموں کے قابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے. انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں عسکری ٹاور حملے کی سماعت کی. عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام  ملزموں کو جیل ٹرائل کیلئے جیل میں طلب کر لیا اور ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت  پر ملزموں میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی. گرفتار رہنما سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ? سینیٹر اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی  جبکہ سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ  بھی پیش میں پیش ہوئی. عدالت نے ضمانت پر ملزموں کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا. عسکری ٹاور حملہ کے جیل  ٹرائل پر مزید سماعت 13  جون کو ہوگی۔

وارنٹ گرفتاری 

  

مزید :

صفحہ آخر -