آئی ایم ایف، چین کیساتھ معاہدوں سے لاعلم، بجٹ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا: خورشید شاہ 

      آئی ایم ایف، چین کیساتھ معاہدوں سے لاعلم، بجٹ پر اعتماد میں نہیں لیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ کا علم نہیں، حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا، آئی ایم ایف اور چین سے معاہدوں سے بھی ہم لاعلم ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاتا تھا، اب ہم اتحادی ہیں، ہمیں اعتماد میں لینا چاہئے تھا، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ ضابطہ اخلاق کے تحت چلے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم شکایت حکومت سے کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کے اندر پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، آج بھی ہم کہتے ہیں پارلیمنٹ اور حکومت چلنی چاہئے، حکومت کا فرض ہے وہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کیلئے سوچتی ہے، آئی ایم ایف نے اگر شرائط طے کی ہیں تو حکومت کو ہمیں اعتماد میں لینا چاہئے تھا، ابھی بجٹ پر پھنسے ہوئے ہیں کابینہ میں شرکت کا سوچا ہی نہیں۔

خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -