سوشل میڈیا کوکنٹرول کرنے کیلئے فائروال کی تنصیب کا فیصلہ 

          سوشل میڈیا کوکنٹرول کرنے کیلئے فائروال کی تنصیب کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے فائر وال تنصیب کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا۔ذرائع کے مطابق فائر وال ایپلی کیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی، فائر وال سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرسکے گی، فائر وال آئی ڈیزکو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی، فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی، اور باقی قیمت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ادا کریں گی۔ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں غیر قانونی مواد روکنے کی پابند ہیں، کمپنیاں لائسنسنگ کی شق کے مطابق غیر قانونی مواد کی روک تھام کے لیے اقدامات کی پابند ہیں، فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فائر وال کی تنصیب کے حوالے سے پی ٹی اے سے موقف جاننے کی کوشش گئی تاہم ترجمان پی ٹی اے نے موقف دینے سے گریزاں کیا۔

فائر وال

مزید :

صفحہ آخر -