تاثرغلط ہے عمران خان کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے، سلمان اکرم

    تاثرغلط ہے عمران خان کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے، سلمان اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم نے کہاہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے،سب بھول کر ڈائیلاگ کریں تو یہ ڈائیلاگ کے زمرے میں نہیں آتا۔ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے استعمال میں صرف ایک دس بائی آٹھ کا کمرہ ہے، جہاں کچھ سہولتیں عدالت کے حکم پر فراہم کی گئیں، جو ایک سابق وزیراعظم کے استحقاق کے برابر نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ جو اس ملک کے معاشی مسائل ہیں ان کا حل راتوں رات ممکن نہیں، ہتک عزت کا معاملہ کا قانون سوشل میڈیا اور میڈیا پر قدغن لگانے کے لئے لایا گیا ہے، بنیادی حقوق جو آئین نے ہمیں دئیے ہیں وہ ہمیں دیئے جائیں، ہمیں مل بیٹھ کر بات کرنے کا حق بھی آئین نے دیا ہے لیکن الیکشن پر جو ڈاکہ ڈالا گیا وہ تمام آپ سب کے سامنے ہے، آپ ان موضوعات پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں لیکن اگر یہ کہیں کہ سب کچھ اچھا ہے سب بھول جا ؤاور پھر ڈائیلاگ کریں تو یہ ڈائیلاگ کے زمرے میں نہیں آتے۔

 سلمان اکرم

مزید :

صفحہ آخر -