ایشین انڈر 19والی بال ٹورنامنٹ: پاکستان ایران کو ہرا کر چیمپئن بن گیا 

        ایشین انڈر 19والی بال ٹورنامنٹ: پاکستان ایران کو ہرا کر چیمپئن بن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) کھیلوں کے میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر، پاکستان انڈر18 والی بال ایشین ٹورنامنٹ میں چیمپئن بن گیا، فائنل میں گرین شرٹس نے ایران کوشکست دی۔ ازبکستان میں کھیلے جانیوالے ایونٹ میں پاکستان نے پہلی بارانڈر18 والی بال چیمپین شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں پاکستان نے ایران کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔ جس کااسکور20،25، 25،18، 25،23، 27،25 رہا۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب نے جونیئر ٹیم کو شاندار کامیابی پرمبارکباد دی۔ پاکستان کے طلال، محمد یحییٰ اور جبران ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔واضح رہے کہ والی بال کے کھیل کو بھی ملک میں مقبولیت مل رہی ہے۔