پاکستان ہاکی ٹیم کا کراچی ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

    پاکستان ہاکی ٹیم کا کراچی ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی)پاکستان ہاکی ٹیم پولینڈ میں جاری ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام نیشن کپ میں شرکت کے بعد قائد اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پہنچنے پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہور علی کی ہدایات پر ایچ ای سی کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن، سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس و سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر مبشر مختار، کسٹم آفیسر و سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محمد علی و دیگر معززین نے پرتپاک استقبال کیا پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

 اس موقع پر ایچ ای سی کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن نے قومی ٹیم کو بہترین پرفارمنس دکھانے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود علی نے خصوصی طور پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، مستقبل میں قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں بھرپور انداز میں حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔