عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو بہترین صفائی کی سہولیات فراہم کی جائیں: ارشد ایوب 

    عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو بہترین صفائی کی سہولیات فراہم کی جائیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے بلدیات ارشد ایوب خان نے ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر عوام کو بہترین صفائی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈبلیو ایس ایس پیز نے عید الاضحی کی صفائی مہم کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر صحت و صفائی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے قانون آفتاب عالم آفریدی، اراکین صوبائی اسمبلی شفیع جان اور داؤد افریدی کے علاوہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داؤد خان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع  پر بھر اقدامات کے ساتھ بہترین انتظامات کئے جائیں۔اگر ہم عوام کو مناسب خدمات دیں گے تو  تب ہی وہ خوشی سے بدلے میں سروس فیس دیں گے لیکن اگر بہتر صفائی اور خدمات فراہم نہیں کرتے تو وہ ہمیں خدمات کی فیس دینے کو تیار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں 64 ٹیوب ویلز میں سے 34 ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن عید کے بعد ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کر دی جائے گی۔ تمام صوبے کے ٹیوب ویلز کو سولرائزیشن کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ بجلی کا بل حکومت پر بوجھ نہ بنے۔ ارشد ایوب نے کہا کہ خیبر پختونخوا سٹیزن امپروومنٹ پروجیکٹ، کوہاٹ میں وومن بزنس ڈیویلپمنٹ کمیونٹی سینٹر اور سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں جنہیں اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔