تخت بھائی،سول ڈسپنسری ہسپتال منگاہ ضلع مردان میں انسداد کانگو وائرس مہم 

      تخت بھائی،سول ڈسپنسری ہسپتال منگاہ ضلع مردان میں انسداد کانگو وائرس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)سول ڈسپنسری ہسپتال منگاہ ضلع مردان میں انسداد کانگو وائرس مہم شروع کر دی گئی -- ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو سٹاک صوبہ خیبر پختونخواں ڈاکٹر اصل خان اور ڈسٹرکٹ مردان ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مثل خان کے احکامات کے مطابق انسداد کانگو بخار مہم سول ویٹرنری ڈسپنسری منگاہ میں ڈاکٹر ابراہیم جان کے زیر نگرانی شروع کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم سے بہت سے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہیں. مختلف علاقوں میں ڈاکٹر کی زیر نگرانی میں جانوروں کو سپرے کیا اور ضلع مردان لائیو سٹاک کی جانب سے کیمپ بھی لگایا گیا جس میں بہت سے جانوروں کو انسداد کانگو وائرس سپرے کیا  جبکہ اس موقع پر ویٹرنری ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بانو کا کہنا تھا  کہ یہ بیماری ہمارے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ہمیں چاہئے کہ تھوڑا احتیاط کیا جائے تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔ جبکہ یہ مہم عیدالاضحی تک جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ جانوروں کو سپرے کیا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو مہلک مرض سے بچایا جا سکے-