سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی  کی صدارت میں اجلاس

      سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی  کی صدارت میں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) ڈاکٹر حسن ناصر کی صدارت میں عید الاضحی صفائی آپریشن تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس میں منعقد ہواجس میں جنرل منیجر آپریشن محمد اعجاز، جی ایم پی ایم ای آر سید ضمیر الحسن، زونل منیجر ڈاکٹر ماریہ شہناز، عامر گل خٹک، باسط خٹک، انوار الحق، طارق عزیز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید صفائی آپریشن پلان کا جائزہ لیا گیا، ڈاکٹر حسن ناصر نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ قبل ازیں جی ایم آپریشن محمد اعجاز نے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ عید صفائی آپریشن پلان تیار ہے، زونل سطح پر عملے کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، صفائی کے ساتھ ساتھ واٹر سپلائی عملہ بھی فرائض انجام دیتے رہے گا، تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں، عوامی آگاہی کا سلسلہ جاری ہے، علماء، منتخب نمائندوں اور واش کمیٹیوں کے ممبران سے اجلاس کر کے عید صفائی پلان بارے عوام کو آگاہ کیا جارہا ہے، آگاہی مواد اور قربانی کے جانوروں کی باقیات اور آلائشیں محفوظ طریقے سے اٹھانے کے لئے تھیلے تقسیم کئے جارہے ہیں، پانچوں زونز میں 23 کلیکشن پوائنٹس یا ٹرانسفر سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن کی مشتہری کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر حسن ناصر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حسب معمول اس بار بھی عیدالاضحی پر شہر کو صاف رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اجلاس میں انتظامی، مالی اور روزانہ کے امور بھی جائزہ لیا گیا۔