سید صلاح الدین کی یوسی چیئر مین شہاب الدین کے گھر جا کر تعزیت

   سید صلاح الدین کی یوسی چیئر مین شہاب الدین کے گھر جا کر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سماجی تنظیم انسان کے صدر اور کنزیومر موومنٹ سندھ کے رہنما سید صلاح الدین اختر نے یوسی چیئر مین لیاقت آباد ٹاؤن سید شہاب الدین کے انتقال پر ان کے گھر جا کر ان کے صاحبزادے کونسلر عمیر احمد سے اظہار تعزیت کی۔اس موقع پر این ایل ایف کراچی کے رہنما قاسم جمال ان کے ہمراہ تھے۔سید صلاح الدین اختر نے اس موقع پر مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اورمرحوم سید شہاب الدین کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاکی۔ اس موقع پر سید صلاح الدین اختر نے کہا کہ سید شہاب الدین کی لیاقت آباد کے لوگو ں کیلئے خدمات قابل قدر ہیں،انہوں نے اقامت دین کی جو جدوجہد ہے اللہ اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔سید شہاب الدین نیک،شریف النفس اور ہنس مکھ انسان تھے۔ان کی خدمات اور شخصیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔