پولیس نے غیر قانونی اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

     پولیس نے غیر قانونی اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) تھانہ اضاخیل پولیس نے غیر قانونی اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کیری ڈبہ سے لاکھوں روپوں مالیت کا اسلحہ کی بھاری کھیپ  برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مقدم خان SDPO کینٹ کی سربراہی میں عادل سید SHO تھانہ اضاخیل نے مین جی ٹی روڈ فرنٹ چوکی عجب باغ پر کاروائی کرتے ہوئے کیری ڈبہ نمبر2898/BE کو کرواکر تلاشی لینے پر 9بندوق،3رائفل،2کلاشنکوف،4پپستول،مختلف میگزین،5ہزار مختلف بور کارتوس برآمد کرکے ملزم ندیم اللہ ولد نظراب گل ساکن سھیٹی ٹاؤن پشاور کو گرفتار کرلیا گیا۔