کے الیکٹرک نے ٹیکس دہندگان کیلئے سہولت کا اعلان کردیا

    کے الیکٹرک نے ٹیکس دہندگان کیلئے سہولت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے ٹیکس دہندگان کے لئے سہولت کا اعلان کردیا،اب صارفین بجلی بلوں پر ادا کردہ ٹیکس کا سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔کے الیکٹرک نے اپنی کے ای لائیو ایپ پر صارفین کی سہولت کے لئے نئی سروس متعارف کردی۔ صارفین چار آسان کلک سے ٹیکس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔صارفین بجلی کے بلوں کے زریعے ادا کردہ سیلز ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس، اور ود ہولڈنگ ٹیکس سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے ان کے ٹیکس دستاویزات تک ڈیجیٹل اور برق رفتار رسائی کو ممکن بنائی۔یہ اقدام کے الیکٹرک کی خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے کے عمل کا حصہ ہے، اس کا مقصد صارفین کو زیادہ سہولت کے ساتھ آسان  رسائی فراہم کرنا ہے۔کے الیکٹرک ترجمان نے خصوصیات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ" کے ای لائیو ایپ پر خدمات کے پورٹ فولیو کو بڑھا کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ صارفین کو ان کی انگلیوں پر ڈیجیٹل حل پیش کردیا ہے جس سے انہیں کے الیکٹرک کے مراکز پر آنے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ صارفین آن لائین نئے کنکشنز اور نام کی تبدیلی کے لیے کسی بھی جگہ سے کسی بھی وقت درخواست دے سکتے ہیں۔ فی الحال، رہائشی صارفین جو نان فائلر ہیں اور ان کا بل 25 ہزار روپے سے زائد ہے تو ان سے ان کی بجلی کی کھپت پر  7.5 فیصد ٹیکس بلوں سے وصول کیا جاتا ہے۔ صنعتی اور تجارتی صارفین کے  بجلی کے بلوں  پر بھی  ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ صارفین کے بلوں پر عائد تمام ٹیکس انکم ٹیکس آرڈیننس اور حکومت پاکستان کے قوانین کے مطابق ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ٹیکس  وصول کرنے اور حکومت کو منتقل کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں۔ وہ صارفین جو ٹیکس دہندگان فہرست میں شامل ہیں اور جن کے کے۔ الیکٹرک اکانٹ کا نام اور پتہ ان کے شناختی کارڈ (سی این آئی سی)نمبر کے ساتھ فراہم کی گئیں  تفصیلات سے اپ ڈیٹ ہیں۔ وہ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر ایک آسان عمل کے ذریعے ایڈوانس انکم ٹیکس سے استثنی کی درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ آپشن ان صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے جو کرائے کی رہائشوں میں رہتے ہیں، بشرطیکہ شناختی کارڈ پر موجود ان کا موجودہ یا مستقل رہائشی پتہ کے الیکٹرک بل کی تفصیلات سے مماثلت رکھتا ہو۔ ترجمان کے الیکٹرک نے صارفین کو مخصوص سوالات کے ساتھ مزید رہنمائی کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ اور 24 گھنٹے دستیاب سوشل میڈیا چینلز سے رہنمائی حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔  ڈیجیٹل سلوشنز کو ترجیح دیتے ہوئے، کے الیکٹرک اپنے صارفین کی  مشکلات میں کمی کرنے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایپ کے ذریعے انکم ٹیکس،ایڈوانس ٹیکس اورودہولڈنگ سرٹیفکیٹس حاصل کیئے جاسکتے ہیں،صارفین بجلی کے بلوں پرادا کردہ ٹیکس سرٹیفکیٹ دفاتر آئے بغیر حاصل کرسکتے ہیں۔ترجمان کیالیکٹرک کے مطابق بجلی کے بلوں پر تمام ٹیکس انکم ٹیکس آرڈیننس اور حکومت پاکستان کے قوانین کے مطابق ہیں،بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ٹیکس  وصول کرنے اورحکومت کو منتقل کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں،صارفین نئے کنکشنز اور نام کی تبدیلی کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔