خیبر اور خصوصا باڑہ تحصیل کے عوام کے کیلئے آن لائن ڈومیسائل درد سرد بن گیا

    خیبر اور خصوصا باڑہ تحصیل کے عوام کے کیلئے آن لائن ڈومیسائل درد سرد بن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باڑہ (نمائندہ پاکستان)خیبر اور خصوصا باڑہ تحصیل کے عوام کو  ان لائن ڈومیسائل  درد سرد بن گیا۔ سائلین ڈومیسائل کے لئے وہی پرانا طریقہ کار بہتر تھا لیکن اس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے   سائلین نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان لائن ڈومیسائل کا اجراء سے عوام خوش ہوگئے تھے کہ اب دفتروں کے چکر لگانے سے بچ جائے گے اور تمام تر طریقہ کار ان لائن  طریقے سے ہوگا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان لائن ڈومیسائل سہولت کے بجائے عوام اذیت سے دوچار ہے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک تو علاقے میں انٹرنیٹ کام نہیں کررہی ہے جبکہ دور دراز علاقوں جیسے  وادی تیراہ سے باڑہ بازار اور پشاور آنا پڑتا ہیں انٹرنیٹ کی سہولت کئی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے ان لائن ڈومیسائل میں بہت زیادہ مشکلات درپیش ہورہی ہے۔سائل نے کہا کہ ان لائن ڈومیسائل پہلے ان کا فارم ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے اور پھر ان کو ان لائن ہی فارم بھر دیا جاتا ہے  اس کے بعد ان فارم کو دوبارہ دستخط کے لئے چیئرمین کو  بھیج دیا جاتا ہے اب ڈومیسائل بنانے پر سات سے زیادہ دن لگ جاتے ہے مزید کہا کہ ان لائن ڈومیسائل پر روپوں اور وقت کا ضائع دونوں ہورہا ہے ان لائن ڈومیسائل کو لاگو کرنے کے بجائے اس کو گراؤنڈ پر سروے کرنی چاہیے تھے لیکن اس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کو نافذ کر دیا ہے جن کی وجہ سے لوگوں کو بہت تکلیف کا سامنا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب تک انٹرنیٹ کی سہولت تمام علاقوں میں میسر نہ ہوں اور لوگوں کو اس حوالے سے پوری اگاہی حاصل نہ ہوں  تو تب تک  ان کو  مینوئل طریقے سے بحال کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کو ڈومیسائل بنانے میں آسانی ہو۔