لاڑکانہ: بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کٹ گئی

      لاڑکانہ: بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ میں سیپکو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کاٹ دی۔سیپکو ذرائع  نے اس حوالے سے بتایاکہ یونیورسٹی اور ذیلی اداروں پر 7 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔بجلی منقطع ہونے کے باعث یونیورسٹی اور ملحقہ کالجز اور اسپتال میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بجلی کٹنے کے بعد اسپتال اور ہاسٹلز میں پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایاکہ بقایا جات کی ادائیگی کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔